دوحہ ؍ برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز برلن کے شمال میں واقع محل میں منگل کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی سے مذاکرات کی میزبانی کریں گے جن کا مقصد اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے برلن روسی گیس کا متبادل تلاش کرنے پر مجبور ہو گیا جس کے باعث توانائی کی دولت سے مالا مال خلیجی عرب ریاست تیزی سے جرمنی کیلئے ایک تزویری شراکت دار بن گئی ہے۔قطر جرمن معیشت میں ایک اہم سرمایہ کار بھی ہے جو تازہ فنڈز سے استفادہ کر سکتا ہے کیونکہ اسے مسلسل دوسرے سال معاشی تنگ دستی کا سامنا ہے۔