ممبئی،13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے متاثر معیشت کو پٹری پر لانے کے مقصد سے وزیراعظم نریندرمودی کے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیاکیج کے دم پر شیئر بازار گراوٹ سے ابھرتے ہوئے طوفانی تیزی کے ساتھ کھلا۔بی ایس ای سینسیکس 1470 پوائنٹس کی تیزی لے کر 32841.87 پوائنٹس پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی یہ پیاکیج کے دم پر 32845.48 پوائنٹس کے سب سے اوپر کی سطح تک گیا۔حالانکہ ابھی سینسیکس 723 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 32094 پوائنٹ کا کاروبار رہاہے ۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 382 نمبروں کی تیزی لے کر 9584.20 پوائنٹ پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 9585.50 پوائنٹ کے سب سے اونچی سطح تک چڑھا۔حالانکہ اس کے بعد کمی ہوئی پھر بھی یہ 213 پوائنٹ کی تیزی لے کر 9409 پوائنٹ پر رہا۔