حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نے آج چوکسی اختیار کرتے ہوئے ایک خاتون اور اسکے بچوں کو بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون اس کے تین بچوں کے ہمراہ بھرت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پو پہونچی اور اجتماعی خودکشی کی کوشش کر رہی تھی کہ فوری حرکت میں آتے ہوئے ریلوے پولیس ملازمین نے خاتون اور اس کے بچوں کو بچالیا ۔ ریلوے پولیس نے اس خاتون کو ان کے بچوں کے ساتھ ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔ جہاں پولیس ایس آر نگر نے اس خاتون کی کونسلنگ کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر اور دیور کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر اس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کر رہی تھی ۔ پولیس ایس آر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔