اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیف آباد کے علاقہ چنتل میں ایک خاتون نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ بی اوما رانی نے دو دن قبل اپنے مکان واقع چنتل بستی میں پھانسی لے کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جس میں اس کے رشتہ داروں نے دواخانہ منتقل کیا تھا ۔ اوما رانی آج علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔پولیس سیف آباد نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔