اقلیتوں اور کمزور طبقات کی ترقی کیلئے کئی فلاحی اسکیمات

   

خیریت آباد میں ڈی ناگیندر نے شادی مبارک اسکیم کے چیکس حوالے کئے
حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے کہا کہ دلتوں ، کمزور طبقات اور اقلیتوں کی بھلائی کیلئے کے سی آر حکومت نے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے ۔ ناگیندر نے آج اپنے انتخابی حلقہ میں خیریت آباد منڈل کے تحت کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے منظورہ چیکس استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم آر او خیریت آباد کے علاوہ دیگر ریونیو عہدیدار موجود تھے ۔R