اقلیتوں میں امدادی رقم تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب کا مقام تبدیل

   

نمائش گراؤنڈ کے بجائے ایل بی اسٹیڈیم میں 19 اگست کو تقریب : امتیاز اسحق

حیدرآباد۔ 15 اگست (سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے بتایا کہ اقلیتی امدادی رقم تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب کا مقام تبدیل ہوگیا ہے۔ اب یہ تقریب نمائش میدان کے بجائے ایل بی اسٹیڈیم میں 19 اگست کو 11 بجے دن منعقد کی جائے گی۔ حیدرآباد کے چار ہزار اقلیتوں میں امدادی رقم کے چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ ریاست کے دیگر اضلاع میں مزید 6 ہزار اقلیتوں میں مقامی ارکان اسمبلی امدادی رقم کے چیکس تقسیم کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 10 ہزار چیکس کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ جنہیں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن یا اضلاع کے ڈی ایم ڈبلیو کے دفاتر سے ٹیلی فون وصول ہو رہے ہیں وہی دفاتر کو پہنچ کر اپنے ناموں کی تصدیق کرالیں۔ درکار فوٹوز وغیرہ داخل کریں جنہیں فون وصول نہیں ہوا ہے وہ دفاتر پہنچ کر اپنا اور عہدیداروں کا وقت ضائع نہ کریں۔ حکومت نے 40 ہزار اقلیتوں میں امدادی رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے 400 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں مزید 10 ہزار اقلیتوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے، اس کیلئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس طرح چار مرحلوں میں امدادی رقم کے چیکس تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ لہذا وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ عجلت پسندی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ صبر و تحمل کے ساتھ عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ امتیاز اسحق نے بتایا کہ اقلیتی خواتین میں 25 ہزار سلوائی مشین تقسیم کرنے کی بھی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ن