اقلیتوں میں کانگریس کی رکنیت سازی پر توجہ دی جائے

   

بہتر مظاہرہ پر ریونت ریڈی نے اقلیتی قائدین کو تہنیت پیش کی
حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم میں اہم رول ادا کرنے والے اقلیتی قائدین کو تہنیت پیش کی۔ ایک ہزار سے زائد رکنیت سازی مکمل کرنے پر مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کے محمد خسرو کو مبارکباد پیش کی اور دیگر قائدین کیلئے ایک مثال قرار دیا۔ گاندھی بھون میں صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مینارٹیز ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل نے ریونت ریڈی سے محمد خسرو کا تعارف کرایا اور کہا کہ گریٹر حیدرآباد اور اضلاع میں اقلیتی قائدین کی جانب سے رکنیت سازی مہم میں خصوصی دلچسپی لی جارہی ہے۔ محمد خسرو نے انفرادی طور پر 1065 افراد کو کانگریس کا رکن بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کمیٹیوں کو رکنیت سازی کے سلسلہ میں ہدایات دی گئیں ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست بھر میں 30 لاکھ رکنیت سازی کا نشانہ بآسانی مکمل ہوسکتا ہے اور اقلیتوں کو پارٹی سے قریب کرنے میں مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کو اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ ر