نئی دہلی۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے گورنرس اور لیفٹننٹ گورنرس پر زور دیا کہ وہ عوام کو ضروریات کی شنوائی کریں اور اقلیتوں کے بشمول سماج کے تمام محروم طبقات کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ وزیراعظم مودی نے ہفتہ کو یہاں گورنرس اور لیفٹننٹ گورنرس کی کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ ریمارکس کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نے صحت، طبی دیکھ بھال، سیاحت جیسے شعبوں کا حوالہ دیا۔ یہاں غریبوں اور پچھڑے ہوئے طبقات کے عوام کیلئے روزگار ترقی و خوشحالی کیلئے نئے مواقع منظر ہیں۔ وزیراعظم، گورنروں پر زور دیا کہ وہ آبادی کے غیرمراعات یافتہ طبقات، جیسے درج فہرست طبقات و قبائل، پسماندہ طبقات، اقلیتیں، خواتین اور نوجوانوں کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ مرکز کی موجودہ اسکیمات اور رقومات سے استفادہ کیلئے ریاستی حکومت کے ساتھ کام کریں۔