اقلیتوں پر حملوں کے خلاف آج اندرا پارک پر احتجاجی دھرنا

   

کامیاب بنانے حیدرآباد سی پی ایم سکریٹری ایم سرینواس کی اپیل
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ملک میں اقلیتوں پر حملے اور ظلم و ستم کے خلاف سی پی ایم نے یکم دسمبر کو 11 بجے دن اندرا پارک کے دھرنا چوک پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سکریٹری سی پی ایم حیدرآباد ایم سرینواس نے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی اور ہندوتوا تنظیمیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائی طبقہ کے خلاف حملے کررہے ہیں ۔ ان کے کاروبار کو منظم سازش کے تحت نقصان پہونچایا جارہا ہے ۔ سوشیل میڈیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔ جس سے ملک میں اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہی ہیں ۔ جس کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ ) نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد سٹی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( مارکسٹ ) کی جانب سے یکم دسمبر کو احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے ۔ ایم سرینواس نے اس احتجاجی دھرنے کو کامیاب بناتے ہوئے اقلیتوں سے اظہار یگانیت کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ملک کا حصہ ہیں بی جے پی اور فرقہ پرست تنظیمیں اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے اقلیتوں پر حملے کررہی ہیں اور ان کے خلاف نفرت پھیلاتے ہوئے ہندوؤں اور مسلمانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی سی پی ایم سخت مذمت کرتی ہے ۔۔ ن