اقلیتوں کو اعلی تعلیم کے زریں مواقع

   

چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپس کیلئے درخواستیں مطلوب
سنگاریڈی /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع اقلیتی بہبود آ فیسر ڈی دیوجا کی پریس نوٹ کے بموجب سال 2024 کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود ، ریاست تلنگانہ سی ایم اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم (پوسٹ گریجویٹ/ڈاکٹرل) کورسس حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء و طالبات سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ 8جولائی سے آن لائن درخواستوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ امیدوار اپنی درخواست دی گئی ویب سائٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in پر داخل کرسکتے ہیں۔ بذریعہ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 اگسٹ/2024 ‘ شام 5.00 بجے تک داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم کی ہارڈ کاپی دفتربرائے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر انٹیگر یٹڈ کلکٹریٹ کامپلکس میں جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 اگسٹ 2024 سے قبل داخل کریں۔ اسکیم کی تفصیلات درکار اہلیت ، ممالک کی تفصیلات ، تعلیمی قا بلیت ، انتخاب کا طریقہ کار و دیگر تمام تفصیلات ویب سائیٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in میں موجود ہیں۔ تمام اہل اقلیتی طلباء جو سی ایم اوورسیز اسکالرشپ کیلئے درخوا ست دا خل کر نا چا ہتے ہیں ان سے خواہش کی جا تی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں در خواست دا خل کریں۔