اقلیتوں کو روزگار کیلئے مواقع کی فراہمی کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

شولا پور میں آئی سنٹر کے قیام کا وعدہ، تہنیتی تقریب سے مہاراشٹرا کے اپوزیشن لیڈر مہیش کوٹھے کا خطاب

شولاپور۔26ستمبر : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن اسلام ایم ایچ۔ صابوصدیق ووکیشنل ٹریننگ سینٹربرانچ شولاپور کی جانب سے معززین کا ایک عظیم الشان تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں بطورمہمانِ خصوصی اپوزیشن لیڈر جناب مہیش کوٹھے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرعزم اور مخلصانہ طور پر کہا کہ میںشولا پورمیں ہمیشہ اقلیتی طبقے کی تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں رہوں گا اور اس طبقہ کے افرادکے لئے ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے شولا پور میں آئی ٹی پارک تشکیل دوں گا۔پروگرام کی صدارت ایم۔ایچ۔صابو صدیق سولاپور برانچ کے چیئرمین حاجی ایوب منگلگری نے کی جبکہ ڈاکٹر الیاس شیخ، کوآرڈینیٹرجناب ریاض پیرزادے، جناب وِقار احمد شیخ، کونسلرجناب پرتھمیش کوٹھے موجود تھے۔پروگرام کا آغاز مولانا مزمّل کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اپنے تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے جناب ریاض پیرزادے نے انجمن اسلام کے تحت چلائے جانے والے مختلف پیشہ ورانہ کورسس اور اسکولوں کے بارے میں اور اقلیتی برادری کے لئے مہیش کوٹھے کے کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔ بعد ازاں سابق معلم بی ایچ۔ کرجگی کر اور سوشیل ہائی اسکول و جونئیر کالج کے سابق پرنسپل جناب قیوم علیم نے ایوارڈ یافتہ شخصیات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قوم و ملت کے لئے ان کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تعریف کی ان کی خدمات کو سراہا۔ حال ہی میں شولاپور میڈیکل کالج کی طرف سے ڈاکٹر الیاس شیخ کو ان کی گراں قدر خدمات پر گولڈ میڈل دیا گیا،مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کی طرف سے جناب وقار احمد شیخ، (اردو زبان کی ترقی وترویج کا خصوصی ایوارڈ) جناب اقبال سید (بیسٹ لے آوٹ ایوارڈ )ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار(مثالی مدرس) لائنس کلب سولاپور کی جانب سے جناب نظیر منشی Distinguish Personality)جناب اقبال باغبان (Distinguish Personality) محترم فہیم بھاٹگھر (مثالی مدرس)کے ایوارڈ ز سے نوازا گیا ان تمام ایوارڈز یافتہ شخصیات کا انجمن کی طرف سے مہانِ خصوصی جناب مہیش کوٹھے کے ہاتھوں شایانِ شان شال اور گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا۔اس موقع پر کونسلر راج کمار ہنچاٹے،پرشانت دھوترگاونکر، سلام شیخ، بی۔جے۔پی۔الپسکیانک کے صدر ذاکر ڈوکا،جنابعبدالجبار شیخ، جناب معین الدین شیخ، ناصرالدین الندکر، ایس اے جبّار، رفیق خان، مولانا طاہر بیگ، محمدحنیف موتی والا،انیس درگ کر،عبدالمنان پٹھان، پرنسپل عبدالجبار شیخ، مولانا نثار پٹیل، مولانااشتیاق احمداور شہر کی دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے امتیاز ہنج گیکر، ریاض جمعدار، جناب محبوب عطار ،اقبال باغبان نے بے حد محنت کی۔ پروگرام کی نظامت فہیم بھاٹگھر نے بخوبی انجام دی،جناب فہیم کے اظہار تشکر کے بعد یہ کامیاب پروگرام اختتام پذیر ہوا۔