اقلیتوں کیخلاف مرکز کے اقدامات کا جائزہ لینے ماہرین کمیٹیاں قائم کرنے چیف منسٹرس سے آل انڈیا کیتھولک یونین کی اپیل

   

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کیتھولک یونین نے مختلف ریاستوں کے چیف منسٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی شہریت ترمیمی بل مخالف تبدیلی مذہب قانون قومی شہریت رجسٹر مجوزہ یکساں سیول کوڈ کا جائزہ لینے ماہرین کی کمیٹیاں بنائیں کیوں کہ مرکزی حکومت کے اقدامات سے قوم کا وفاقی نظام بُری طرح متاثر ہوگا اور عوام کو ناقابل بیان پریشانیاں ہوں گی۔