پدا پلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی راما گنڈم کے سینئر بی آر ایس میناریٹی لیڈر محمد حفیظ الدین نے اقلیتوں کی مالی مدد کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اعلان سے تعبیر کیا۔ محمد حفیظ الدین نے کہا کہ شادی مبارک اور اقلیتوں کی بہبود سے متعلق دوسری اسکیمات پر عمل آوری کے بعد ایک لاکھ روپے کی مالی مدد کی اسکیم کے اعلان کے ذریعہ چیف منسٹر نے یہ ثابت کردیا کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تعلق خاطر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ہی ملک میں ایسی واحد جماعت ہے جو مسلمانوں کے لئے محض اعلانات نہیں کرتی بلکہ ان کے بہبود کے لئے عملی اقدامات کرتی ہے۔ بی آر ایس لیڈر نے اقلیت نواز مقامی رکن اسمبلی کوروکنٹی چندر کی مثالی عوامی خدمات کی بھی و تعریف کی۔