حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود میں تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست ہے ۔ ٹی ایس آئی ڈی سی کے صدرنشین محمد تنویر کی قیادت میں اسمبلی حلقہ ظہیرآباد کے کانگریس اقلیتی قائدین نے ہریش راؤ سے ملاقات کرکے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سیکولر ہے ۔ امن و امان کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ لاء اینڈ آرڈر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ۔ سرکاری سطح پر عید و تہوار منائے جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ہنڈو مسلم اتحاد پروان چڑھ رہا ہے ۔ تلنگانہ کی گنگاجمنی تہذیب ملک کیلئے ماڈل ثابت ہو رہی ہے ۔ سماج کے ہر طبقہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کئی فلاحی اسکیمتا متعارف کرائے گئے ہیں اور اس پر کامیاب طریقہ سے عمل کیا جارہا ہے ۔ بی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں ۔