محبوب نگر کے طلبہ میں اسٹڈی میٹریل کی تقسیم، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب
محبوب نگر۔/10 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ ہے۔مختلف فلاحی اسکیمات جیسے شادی مبارک، اقلیتی اقامتی اسکولس ، ائمہ ومؤذنین کو مشاہیرہ و دیگر کئی اسکیمات سے اقلیتیں استفادہ کررہی ہیں۔ ریاستی وزیر آبکاری و ی سرینواس گوڑ نے جمعہ کے دن مستقر محبوب نگر کے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفس کے زیر اہتمام فرسٹ، سکنڈ، تھرڈ گروپ کیلئے تیاری کرنے والے طلباء میں اسٹڈی میٹریل تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاحال اقلیتی طلباء کو اسٹڈی میٹریل تک فراہم نہیں تھا لیکن قیام تلنگانہ کے بعد اسٹڈی میٹریل کے ساتھ ساتھ کوچنگ مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی بھائی چارگی مثالی ہے۔ ہماری ریاست طبی اور تعلیمی شعبوں میں ترقی کررہی ہے۔ ضلع میں اقلیتوں کیلئے 10 جونیر کالجس اور10 ریزیڈنشیل اسکولس کا منصوبہ ہے۔ شادی مبارک کے تحت 19 کروڑ 24 لاکھ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ 19 ہزار اقلیتوں کو آسرا پنشن دیئے جارہے ہیں۔ اب اقلیتوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں مقام پر ہی بہتر روزگار فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر تلگو شاعر جی وینکنا، ریاستی مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمین امتیاز اسحق، زرعی مارکٹ کمیٹی کے چیرمین محمد عبدالرحمن، تحفظ وقف رابطہ کمیٹی ممبر انور پاشاہ، ضلع مائناریٹی آفیسر شنکرا چاری و دیگر موجود تھے۔