اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم خدمات کا عزم

   

بھینسہ میں ٹی ایس میسا کے انتخابات، نومنتخب صدر عبدالسلیم اور دیگر ذمہ داروں کا خطاب
بھینسہ۔ 15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن بھینسہ ڈیویژن کے انتخابات ضلع نرمل اعزازی صدر نور محمد موظف ایم پی ڈی او کی زیرنگرانی بھینسہ میں منعقد ہوئے جس میں عبدالسلیم محکمہ صحت رورل ایچ ای او کو ڈیویژنل صدر اور بشیر احمد اطہر مدرس کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ سید چاند موظف مدرس اعزازی صدر ، مبین احمد فردوسی مدرس ورکنگ صدر ، قادر حسین مدرس ایڈیشنل سکریٹری ، عبدالحفیظ خان مدرس خازن کے علاوہ چھ نائب صدور جن میں توفیق الدین ، ریاض احمد ، عبدالاحمد ، امیر خسرو ، سجاد احمد ، ڈی پربھالتا شامل ہے جبکہ جوائنٹ سکریٹریز عزیز خان ، سراج الدین ، عبد الوکیل ، سید انور ، سید حفیظ شامل ہے آرگنائزنگ سکریٹریز میں شفیق الدین ، حمید الدین ، ایم اے باسط ، محمد غوث ، سید ایوب شامل ہے میڈیا اینڈ پبلیسٹی سکریٹریز سید منظور اور ہلال احمد جبکہ آئی ٹی سکریٹریز میں جاوید ہلال اور منہاج صدیقی کے علاوہ سید عاطف عمید کو اسپورٹس اینڈ کلچرل سکریٹری کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ بعدازاں اعزازی صدر نور محمد اور نو منتخبہ صدر عبدالسلیم رورل ایچ ای او نے کہا کہ ٹی ایس میسا سرکاری ملازمین بلخصوص مینارٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ہمیشہ مستعد رہیگی اور سماجی ، فلاحی ، رفاعی خدمات کو بھی انجام دینے کا عزم کیا انھوں نے ضلع نرمل کے تمام مینارٹی ملازمین سے خواہش کی کے میسا اسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے مزید مستحکم کریں۔ آخر میں تمام کا شکریہ ادا جبکہ تمام ملازمین اور موظف ملازمین نے نومنتخبہ صدر و اراکین کو مبارکباد پیش کی۔