اقلیتوں کی پسماندگی کا جائزہ لینے کی تجویز نہیں : نقوی

   

نئی دہلی : ہندوستان میں مسلم اور عیسائی برادریوں کی پسماندگی کا جائزہ لینے کے لئے کوئی نئے کمیشن تشکیل دینے کی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ مرکزی وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی نے یہ بات کہی۔ وہ لوک سبھا میں گزشتہ روز ٹی ایم سی اور کانگریس ایم پیز کے یکساں سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ سچر کمیٹی نے مسلمانوں کی پسماندگی کا جائزہ لیتے ہوئے کئی سفارشات پیش کئے جس پر کوئی بھی حکومت نے سنجیدگی سے عمل نہیں کیا ہے۔