اقلیتوں کے امدادی چیکس کی ہفتہ کو تقسیم

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں 19 اگسٹ کو اقلیتوں کیلئے ایک لاکھ روپئے سبسیڈی امدادی اسکیم کے چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔ ریاست بھر میں 19 اگسٹ کو صبح 11:30 بجے اسکیم کے منتخب استفادہ کنندگان میں چیکس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ عمر جلیل کے مطابق حیدرآباد اور تمام اضلاع میں یہ پروگرام بیک وقت منعقد ہوگا۔