اقلیتوں کے مسائل پر اندرا پارک پر تلگو دیشم کا دھرنا

   

حیدرآباد 6 ستمبر ( راست )تلگودیشم کی جانب سے این چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت پر ٹی ڈی پی تلنگانہ صدر کاسانی گیانیشور کی صدارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے موجودہ حالات پر دھرنا چوک اندرا پارک پر دھرنا منظم کیا گیا جس میں ریاستی پولٹ بیوریو رکن اروند کمار گوڈ،مرکزی، ریاستی و مقامی قائدین نے شرکت کی۔ سٹی اقلیتی سیل صدر غلام شجاعیہ محمد سلیم احمد نے کہا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ وہ مسلمانوں کے دشمن ہیں جسکی واضح مثالیں موجود ہیں انتخابات کے پیش نظر سیکریٹریٹ کی مساجد کی تعمیر نو کی گئی جبکہ بیشتر مساجد،عاشور خانہ،و دیگر عبادات گاہوں کو شہید کردیا گیا۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا چاکلیٹ دیا گیا، دلت بندھو اسکیم کے خطوط پر مسلمان بندھو اسکیم کا جھانسہ دیا گیا ۔ مسلمانوں سے صرف دھوکہ کیا گیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ کانگریس نے بابری مسجد کی شہادت میں اہم کردار ادا کیا تو بی آر ایس نے تلنگانہ کی مساجد کی شہادت کا ایک ریکارڈ قائم کیا اُنھوں نے کہا کہ دھرنا چندر شیکھر راؤ کی حکومت کی اُلٹی گنتی کا آغاز ہے ۔ دھرنے میں صدر تلنگانہ اقلیتی سیل حبیب محمد العید روس و سینیئر قائدین انیس الرحمن، محمد انور حسین، ایس،ایم،لئیق و دیگر موجود تھے۔