اقلیتوں کے معاشی و تعلیمی مسائل کی یکسوئی اولین ترجیح

   

بھولکپور کے نمائندہ وفد کی جناب عامر علی خاں سے ملاقات
حیدرآباد ۔26۔ اگست (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خاں نے بھولکپور مشیر آباد سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی قائدین کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے سرگرم نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے دیرینہ حل طلب مسائل اور ان کی معاشی اور تعلیمی ترقی اولین ترجیح رہے گی۔ بھولکپور وارڈ کے سابق کارپوریٹر محمد واجد حسین کی قیادت میں مختلف سیاسی اور سماجی قائدین نے دفتر سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خاں کی گلپوشی اور شالپوشی کی ۔ رکن کونسل کے طورپر نامزدگی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کانگریس قائدین نے کہا کہ تلنگانہ کے اقلیتوں کو جناب عامر علی خاں سے کافی امیدیں ہیں۔ جناب عامر علی خاں نے کہا کہ وہ اقلیتوں کے علاوہ صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ جناب عامر علی خاں سے ملاقات کرنے والوں میں اقبال احمد ، محمد رحیم الدین ، سی عبدالرحیم ، کے ابھیشک ، سمیر خاں ، نتن کمار ، حفیظ ، محمد مظہر، ایان قریشی ، عبدالباری ، ذاکر حسین ، نیاز احمد ، شیخ مخدوم ، محمد مسعود خاں ، چاند خاں، خواجہ معین الدین ، محمد مقصود ، آصف ضیاء ، محمد مظہر حسین ، نصیرالدین زین ، محمد یوسف ، ایس ایم خالد حسین ، سلمان الدین ، انیل ، حذیفہ اور علی احمد شامل ہیں۔ 1