حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر اقلیتی اُمور نے تلنگانہ میں اقلیتوں سے متعلق وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کیلئے ریاستی سطح کی کمیٹی نے لوک سبھا کے 2 ارکان کو نامزد کیا ہے۔ بی جے پی کے بی سنجے کمار اور ٹی آر ایس کے ڈاکٹر جی رنجیت ریڈی کو ریاستی سطح کی کمیٹی کیلئے نامزد کیا گیا۔ ڈپٹی سکریٹری حکومت ہند رویندر کمار نے سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ بی مہیش دت ایکا کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ ان سے خواہش کی گئی ہے کہ ریاستی سطح کی کمیٹی کی تنظیم جدید جلد انجام دی جائے اور دونوں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرتے ہوئے وزارت اقلیتی اُمور کو اطلاع دی جائے۔ ریاستی سطح کی کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کرنے اور نامزد ارکان کو اجلاس میں مدعو کرنے کی ہدایت دی گئی۔