بیت المال کے ذریعہ اِسکل ڈیولپمنٹ تربیتی پروگرام کا افتتاح: محمد اسحاق چیرمین
نظام آباد :20؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اقلیتوں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین محمد امتیاز کل شام رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا میناریٹی کمیشن کے چیرمین طار ق انصاری کے ہمراہ بیت المال کے زیر اہتمام منعقدہ اسکیل ڈیولپمنٹ تربیتی پروگرام کا آغاز کے موقع پر کیا ۔ محمد امتیاز اسحاق نے بتایا کہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ بیت المال کے ذریعہ اور لنک کمپیوٹر کے ذریعہ تربیتی پروگرام انجام دئیے جارہے ہیں سماج میں سب سے زیادہ پچھڑا ہوا طبقہ اقلیت ہے اور چیف منسٹر چندر شیکھر رائو اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے اقلیتوں کیلئے اقامتی مدارس قائم کرتے ہوئے سالانہ فی طالب علم پر 1لاکھ 20 ہزار روپئے خرچ کرتے ہوئے کارپوریٹ طرز کی تعلیم فراہم کررہے ہیں اور بیرونی ملک میں تعلیم حاصل ہونے والوں کو 20لاکھ روپئے کی معاشی امداد کی جارہی ہے شادی مبارک کے موقع پر 1,00,116 روپئے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ بیت المال کیلئے کمیونٹی پروٹیکشن سنٹر منظور کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا اس موقع پر بتایا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر اقلیتی نوجوانوں کو تربیتی پروگرام فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور تربیت حاصل کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ 140 کروڑ روپئے سے شہر میں 7 اقلیتی اقامتی مدارس کی عمارتوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ میناریٹی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری نے بھی اقلیتی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر کارپوریٹر شکیل ، ایم اے قدوس، میناریٹی فینانس کارپوریشن کے جنرل منیجر عبدالحمید ، حج کمیٹی کے رکن نوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔ میناریٹی کمیشن کے چیرمین طار ق انصاری ، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین محمد اسحاق امتیازنظام آباد پہنچنے پر ضلع کلکٹر نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔