اقلیتیں ، کے سی آر کے وعدوں سے بے زار

   

انتخابات میں سبق سکھانے تیار ، بھونگیر میں کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس
بھونگیر ۔3 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔اس موقع پرکانگریس پارٹی اقلیتی سیل ضلع صدر مظہرببلو،ریاستی سکریٹری رفیع الدین غوری نے کہا کہ بی آر ایس حکومت ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کی ترقی میں ناکام ہوچکی ہے۔گزشتہ نو سالہ دور حکومت میں بی آر ایس حکومت صرف اقلیتوں کی ترقی کے بلند بانگ دعوے کئے لیکن اقلیتوں کی ترقی و فلاح بہبود میں ناکام ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے انتخابات سے قبل اقلیتوں کو 12فیصد تحفظات،وقف بورڈ کو جوڈیشیل پاور،اور دیگر وعدے کرتے ہوئے اقلیتوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اقلیتی قائدین نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی نے بھی اقلیتوں کی ترقی کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبودی کو فراموش کردیا۔بھونگیر میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر،اقبال مینار کی تعمیر،جدید عیدگاہ کی تعمیر کاوعدہ کیا لیکن ان وعدوں عمل آوری ندارد ہے۔اوراب اقلیتوں کی ہمدردی اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نئے وعدوں کو ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔اقلیتیں بالخصوص مسلمان کے سی آر اور مقامی رکن اسمبلی کے گمراہ کن وعدوں سے بے زار ہوچکے ہیںاور آئندہ انتخابات میں بی آر ایس کو سبق سکھانے کیلئے بے چین ہے۔اس موقع پر اقلیتی سیل قائدین نظیر،بابا،منصور اور دیگرموجود تھے۔