تنظیم FMEI کرناٹک کے وفد کی سیکریٹری وزارت تعلیم کو یادداشت کی پیشکشی
بیدر۔26 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنظیم (FMEI) کے پریس نوٹ کے بموجب فیڈریشن آف مائناریٹی ایجو کیشن انسٹی ٹیوشنس اِن انڈیا (FMEI) کرناٹک جیٹر کے ایک وفد نے پرائمری و سیکنڈری ایجو کیشن کو ایک میمورینڈم پیش کیا جس میں اقلیتی اسکو ل کی تجدید (Renewal) کے قواعد کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا گیا وفد کی قیاد ت جنرل سیکریٹری کرناٹک کی جانب سے محمد آصف الدین چیر مین وزڈم انسٹی ٹیوشن بیدر نے کی میمورینڈم میں درج ذیل اہم مطالبات رکھے گئے۔ نئے اسکولوں کی منظوری کے عمل کو سادہ اور شفا ف بنایا جائے۔ اسکولوں کی تجدیدی کے قواعد میں نرمی پیدا کی جائے تاکہ اقلیتی ادارے بہ آسانی اپنے تعلیمی عمل کو جاری رکھ سکیں۔ زمین کی تبدیلی کے سر ٹیفکیٹ کے حصول میں رعایت دی جائے۔ فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء میں سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق سادہ طریقہ کار اپنایا جائے ۔پراپرٹی ٹیکس میں مناسب چھوٹ دی جائے۔ کم از کم اراضی کے رقبے کی شرط سے اقلیتی اداروں کو مستثنیٰ قرار دیا جائے۔اقلیتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا جائے۔فیڈریشن آف مائناریٹی ایجو کیشنل انسٹی ٹیوشنس ان انڈیا (FMEI) ایک قومی سطح پر رجسٹرڈ تنظیم ہے، جو 2011میں قائم ہوئے ۔یہ تنظیم ملک بھر کے اقلیتی تعلیمی اداروں کے درمیان رابطے ،تربیت اور پالیسی مشاورت کے ذریعہ مشاورت کے ذریعہ معیاری تعلیم اور بہتر نظم و نسق کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ کرناٹک چیٹر کے تحت اس وقت 200سے زائد تعلیمی ادارے اور1000سے زیادہ اسکول منسلک ہیںجو مجموعی طور پر تقریبا 2.5لاکھ سے زائد طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ وفد میں ہارون باشاہ سیکریٹری ،FMEIجنوبی کرناٹک اقبال احمد ،بشارت اکبر انصاری ، احمد انصاری ، ریاض احمد رون ، ڈاکٹر نسیم احمد ،عدی الحسن ، اشفاق استاد اور محمداسمٰعیل شامل تھے۔ ہارون باشاہ نے بتایا کہ وزارت تعلیم کے سیکریٹری نے وفد کی تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وزارت ان نکات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔