اقلیتی اسکیمات سے متعلق شعور بیداری پر زور

   

نلگنڈہ میں جائزہ اجلاس، سیدہ شہزادی بیگم رکن قومی اقلیتی کمیشن کا خطاب

نلگنڈہ ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے روشناس کروائی گئی اسکیمات سے عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے ان کو حصہ دار بنانے کیلئے عہدیدار خلوص نیت کے ساتھ خدمات انجام دیں تاکہ اقلیتوں کی معاشی و تعلیمی پسماندگی کو دور کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اقلیتی کمیشن محترمہ سید شہزادی بیگم آج دفتر ضلع کلکٹریٹ میں وزیراعظم 15 نکاتی پروگرام کی عمل آوری سے متعلق جائزہ اجلاس کو مخاطب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کیلئے روشناس کردہ اسکیمات پر شعور بیداری کیلئے ایک کتاب کو شائع کروائیں جس میں اسکیمات سے متعلق جامع مواد ہو۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شادی مبارک و دیگر زیر التواء درخواستوں کی فوری یکسوئی کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اسکالرشپس اسکیل ڈیولپمنٹ ٹریننگ کو منعقد کروائیں۔ عہدیداروں نے اردو زبان کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات سے واقف کروایا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ رکن 15 نکاتی پروگرام جناب خواجہ غوث محی الدین ہاشم نے اردو کی عمل آوری سے متعلق بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے آئی اینڈ پی آر محکمہ میں اردو اخبارات میں دستیاب نہیں ہے ۔ ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر نے اردو اخبارات کو دفترس بند کروایا گیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اردو آفیسر نلگنڈہ نے رکن کمیشن کو گمراہ کرتے ہوئے اخبارات کی دستیابی کی اطلاع دی ، بعد ازیں اس اخباری نمائندوں سے اس کمیشن کو اردو اخبارات سے برتی جارہی جانبداری سے واقف کروایا۔ اس اجلاس کو ضلع کلکٹر مسٹر ونئے کمار ، ضلع پولیس ڈی ایم ڈبلیو بالکرشنا و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی و مرکزی حکومت کی اسکیمات میں عوام کو حصہ دار بنانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔