اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

   

نظام آباد :5/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اور کالجس میں داخلوں کی درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے یہ بات بودھن بوائز-I پرنسپل محمد عبدالبصیرنے بتائی۔ بودھن بوائز میں سال2025-26 کیلئے پانچویں جماعت (40 نشستیں)، انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر ایم پی سی(40 نشستیں)، بائی پی سی (40 نشستیں) کے لیے دلچسپی رکھنے والے مائناریٹی اور نان مائناریٹی طلباء اور چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں مخلوعہ نشستوں کے لیے مائناریٹی طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں۔گورنمنٹ ویب سائٹ tgmreistelangana.cgg.gov.in پر درخواست گزاری کی آخری تاریخ31 ؍مارچ تک ہے مفت آن لائن درخواست اور مزید معلومات کے لیے بودھن مائناریٹی اسکول سے رابطہ کریں مزید تفصیلات کے لیے پرنسپل: 7995057945۔کالج کوآرڈنیٹر سید عادل: 9440474207۔اسکول کوآرڈنیٹرجمیل احمد خان: 9985069614 ان فون نمبرات پر کال کرسکتے ہیں ۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ بروقت رابطہ کریں۔ اس موقع پر وارڈن ماجد حسین، اساتذہ اور عرشن احمد موجود تھے۔