حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے باعث 2020-21 کے تعلیمی سال کے دوران اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس میں داخلوں کے عمل کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ سکریٹریز ٹمریز بی شفیع اللہ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر کے ساتھ ساتھ پانچویں تا آٹھویں جماعت میں داخلوں کے لیے 12 ، 18 اور 20 اپریل کو انٹرنس امتحانات منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے خطرات اور ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ ہوجانے کی وجہ سے ان انٹرنس امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ امتحانات کب منعقد ہوں گے اس کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا ۔۔