ورنگل ۔ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میناریٹی انٹلکچول فورم کی جانب سے ان اقلیتی اداروں کے اولیائے طلباء و طالبات اساتذہ اور پرنسپلس کو شاندار تعلیمی مظاہرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان اسکولوں کی ستائش کی گئی جنہوں نے تعلیمی سال 2024-25 کے اختتام پر صد فیصد نتائج حاصل کرکے عوام میں اپنا لوہا منوالیا جس پر انٹلکچول فورم کے ذمہ داروں نے ان اسکولس کے پرنسپل کو مدعو کرکے انہیں تہنیت پیش کی جو ایک گلدستہ، شال اور یادگار مومنٹو پر مشتمل رہا۔ سری پلا گرلز اسکول نرسم پیٹ، کرشنا کماری گرلز اسکول ہنمکنڈہ، رضوانہ بیگم پرنسپل ورنگل اسکول، کمار سوامی جنگاؤں مزید گراں اسی سال آغاز ہونے والے شاہین کالج انتظامیہ نے بھی ہمت افزا نتائج حاصل کرکے پہلے ہی سال میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر جناب محمد رضوان کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی نے تعلیم کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے تمام پرنسپلس کو مبارکباد پیش کی۔ فورم سکریٹری ایم اے کلیم نے فورم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ پروفیسر رضا ملک خان ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج نرسم پیٹ، خیر الناصرین نے بھی مخاطب کیا۔ اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر رعنا صدیقی کے ہاتھوں تمام پرنسپلس کو مومنٹوز و شال پوشی و گلدستہ پیش کئے گئے۔ نظامت کے فرائض سید اکبر انجام دیئے۔ خیرالناصرین نے دعائی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر فورم کے ذمہ داران ایم اے نعیم سیاست اسٹاف رپورٹر، جعفر شریف، خسرو سلیم، محمد امجد علی موظف پرنسپل، محترمہ نازنین، پروین بیگم، رضوانہ سلطانہ، رخسانہ بیگم، قمر سلطانہ، نور جہاں، تسلیم بیگم، رعنا فاطمہ و دیگر موجود تھے۔