اقلیتی اقامتی اسکولوں اور جونیر کالجس میں داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹ کا اعلان

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت چلنے والے اسکولس اور جونیر کالجس میں تعلیمی سال 2022-23 میں داخلوں کے سلسلہ میں انٹرنس ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکریٹری سوسائٹی بی شفیع اللہ کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق تمام پرنسپالس، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس اور ویجلینس آفیسرس کو اطلاع دی گئی ہے کہ اقامتی اسکولوں کے پانچویں جماعت اور چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے اور اقلیتی اقامتی جونیر کالجس میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ پانچویں تا آٹھویں جماعت اور انٹر میڈیٹ کیلئے درخواستیں 10 مارچ تا 11 اپریل آن لائن داخل کی جاسکتی ہیں۔ پانچویں جماعت کیلئے انٹرنس ٹسٹ 8 مئی کو ہوگا جبکہ چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں کیلئے 9 مئی اور انٹر میڈیٹ کیلئے 21 مئی کو انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ پانچویں تا آٹھویں جماعت کے ٹسٹ کے نتائج 23 مئی جبکہ انٹر میڈیٹ کیلئے 6 جون کو جاری کئے جائیں گے۔ اسنادات کی جانچ اور اڈمیشن کا عمل پانچویں تا آٹھویں جماعتوں کیلئے 26 مئی تا 6 جون جاری رہے گا جبکہ انٹر میڈیٹ کیلئے 10 جون تا 20 جون یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ سوسائٹی کی جانب سے انٹرنس ٹسٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں 7 مارچ کو زوم ایپ پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ر