اقلیتی اقامتی اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ

   

نظام آباد میں عہدیداروں کے ساتھ سدرشن ریڈی کا اجلاس

نظام آباد :18؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن مسٹرسدرشن ریڈی نے آج ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کے ہمراہ کلکٹریٹ میں بی سی ایس سی ایس ٹی اقلیتی اقامتی مدارس کی کارکردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسٹر سدرشن ریڈی نے عہدیداروں سے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور آئندہ ہاسٹل کی کارگردگی میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ہاسٹلوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ فرائض کو انجام دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لیے تیاری کریں تاکہ بہترین روزگار حاصلِ کر سکیں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے ہاسٹلس میں معیاری تعلیم معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بند اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور وقتاًفوقتاً اچانک دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اگر کوئی شکایت وصول ہونے کی صورت میں سخت کاروائی کرنے کا انتبا دیا اور مینو کے مطابق غذا فراہم کرنے کی ہدایت دی وبائی امراض سے محفوظ رہنے کے لیے اقدامات کرنے اور طلبہ کی صحت پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی ہاسٹل کے عملہ ہمیشہ دستیاب رہنے کی بھی ہدایت دی اور رات کے اوقات میں ہاسٹلوں میں موجود رہنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان، میونسپل کمشنر مکرند اکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔