سرپرستوں سے محمد جاوید علی اکرم سابق صدر ضلع وقف کمیٹی کی خواہش، میڈیا سے بات چیت
نظام آباد:10/اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد محمد جاوید اکرم کی قیادت میں کوٹگیر منڈل میں کانگریس پارٹی قائدین کا جئے باپو جیے بھیم جئے سمویدھان پدیاترا پروگرام کا کامیاب انعقادکیا گیا ۔ علاوہ ازیں محمد جاوید اکرم کی قیادت میں کوٹگیر منڈل کے کانگریس پارٹی قائدین نے کوٹگیر میں واقع تلنگانہ میناریٹی ریسڈنشیل اسکول کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں و اسکول انتظامیہ کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تعلیمی فروغ بالخصوص اردو زبان کی ترقی و بقا کیلئے تلنگانہ ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے کیے جانے والے سنجیدہ اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بھر میں ریاستی حکومت کی جانب سے ریسڈنشیل اسکولس کا قیام اور اس میں فراہم کی جانے والی تعلیم طعام و قیام اور دیگر سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے سینکڑوں طلباء اعلی تعلیمی مقام حاصل کر رہے ہیں۔جاوید اکرم نے تمام والدین و سرپرستوں بالخصوص اقلیتی اولیاء طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے تلنگانہ کانگریس حکومت کے تعلیمی منصوبوں سے استفادہ کرنے کیلئے میناریٹی ریسڈنشیل اسکولس میں اپنے بچوں کے داخلے کے نشانہ کو پورا کریں۔انہوں نے ضلع کلکٹر سے متعلقہ اسکول کی باونڈری وال کی اونچائی میں اضافہ کیلئے تعمیری اقدامات کے ذریعے طلباء کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جاوید اکرم و انکے ہمراہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین نے کوٹگیر منڈل میں حل طلب دیگر عوامی و بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے سابقہ ریاستی اسپیکر اسمبلی و رکن اسمبلی بودھن پوچارام سرینواس ریڈی سے ربط پیدا کرتے ہوئے کوٹگیر منڈل کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر جاوید اکرم کے ہمراہ کوٹگیر منڈل صدر شاہد حسین،سابقہ ایم پی ٹی سی منوہر،کوٹگیر کانگریس پارٹی انچارج رامو،قائد کانگریس رویندر، اسکول اسٹاف وارڈن و دیگر موجود تھے۔