اقلیتی اقامتی اسکول جنگاؤں میں بہتر سہولتیں

   

داخلہ دلوانے سرپرستوں سے پرنسپل کی خواہش
جنگاؤں /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول اور جنوئیر کالج فار بوائز جنگاؤں میں پرنسپل اسکول اسٹالی اور پرنسپل کالج انیل بابو نے جنگاؤں کے مساجد کمیٹیوں اور مسجد کے اماموں کے علاوہ مسلم ذمہ دار احباب کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل اسٹانلی اور انیل بابو کالج پرنسپل نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مسلم طلباء کی تعلیم کیلئے مفت انتظام کیا گیا ہے ۔ انگلش میڈیم اسکول اور کالجس قائم کرکے حکومت مسلم طلباء کو کھانے اور رہائش کا مفت انتظام کرتے ہوئے بہترین اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم دے رہی ہے ۔ جنگاؤں کے اسکول اور کالج میں طلباء کیلئے نشستیں خالی ہیں ۔ آپ لوگ داخلہ کرائیں ۔ گذشتہ 2021-22 میں دسویں جماعت کے نتائج 100 فیصد آئے ہیں کالج کے بھی نتائج اچھے آئے ہیں ۔ آپ لوگ جستجو لیکر مسلم طلباء کو داخلہ دلائیں ۔ یہ اسکول اور کالج آپ لوگوں کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے ہیں ۔ چند سیٹیں خالی ہیں ۔ آپ لوگ داخلہ کیلئے عجلت کریں ۔ اس میٹنگ میں مولانا عبدالحفیظ قاسمی صدر جمعیتہ العلماء جنگاؤں ، رکن بلدیہ محمد صمد ، محمد مجیب الرحمن ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، محمد اظہر الدین ، محمد سلیم ، محمد سراج ، محمد اقبال ، محمد اظہر الدین ، غوثی ، یعقوب ، مبشر ، تمیم ، عبداللہ ، مولانا فصیح الاسلام ، مولانا امان اللہ ، مولانا رشید مولانا عبدالرحمن کے علاوہ اسکول اساتدہ سلمان خورشید عبدالمنان کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔