جنگاؤں ۔13 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جنگاؤں کہ اسٹیشن گھن پور میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں قومی یوم تعلیم اور اقلیتی دن کے تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی رکن اسمبلی کاڈیم سری ہری نے شرکت کی ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ بچوں کو عظیم شخصیات جیسے ابو الکلام ازاد کی زندگی کو مثال کے طور پر لینا چاہیے اور پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ، ان کی زندگی سے تحریک لے کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے ۔ اس موقع پر پرنسپل مادھوی لتا نے کہا کہ کالج ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں ہے اور جب سے قائم ہوا ہے دسویں کلاس میں 100 پرسنٹ اور کالج میں بھی 100 فیصد نشانات حاصل کر رہے ہیں ۔ اس کے بعد طالبات کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کیا گیا جس میں کالج کی طالبات نے ’’اُسوۂ سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون پڑھا جس کو زبیر النساء اردو لیکچرر کی رہبری میں پیش کیا اور کافی پسند کیا گیا۔ اور تحریری تقریری مقابلوں میں اول آنے والے اسٹوڈنٹس کو ایم ایل اے کے ہاتھوں اسنادات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر طالبات کے والدین اور تدریسی وغیر تدریسی عملہ بھی شامل تھا ۔ آخر میں اسکول و کالج کوارڈینیٹرز نضمہ میڈم آر رما نے والدین کا اور اساتذہ کا پروگرام کامیابی سے انعقاد کرنے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔