اقلیتی اقامتی اسکول درشیڈ 2 کے طلباء کیدسویں جماعت میں صد فیصد کامیابی

   

پداپلی/10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درشیڈ 2 (کریم نگر) میں واقع میناریٹی اسکول و کالج برائے طلبہ 2 کے طلبہ کی دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر سریش صدر مدرس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اطلاع فراہم کی ہے کہ دسویں جماعت کے طلباء نے سالانہ امتحانات میں شاندار نمبرات کے ساتھ صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکول میں کل کامیاب طلباء کی اوسط 100 فیصد رہی ہے۔ اس موقع پر صدر مدرس نے اقلیتی اولیاء سے اپنے بچوں کو میناریٹی اسکول و کالج میں داخلہ دلوانے کی درخوا ست کی ہے اور اس موقع پر صدر مدرس نے تمام کامیاب طلباء اور اْن کے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اکیڈیمی کوآرڈینیٹر محمّد معراج نے صدر مدرس و اساتذہ کو مبارک بادی دی ہے۔
سدی پیٹ : اردو میڈیم اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ
سدی پیٹ 10/مئی: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تمنا مہوش بنت محمد اشیر الدین خانگی کالج کی طالبہ نے بی پی سی انٹرمیڈیٹ سال اول میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ منجملہ 440 میں 436 نشانات حاصل کئے ۔ طالبہ محمد یوسف الدین مرحوم بی ایڈ اسلامیہ کالج کی نواسی ہوتی ہیں۔
٭٭محمد ضمیر الدین صدر مدرس گورنمنٹ ناصر پورہ ہائی اسکول اردو میڈیم کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2022-23 میں 16 طلبہ و طالبات نے دسویں کے سالانہ امتحانات میں شرکت کئے جس میں 15 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد ضمیر الدین نے اولیائے طلبہ سے اردو مدارس میں طلبہ کو داخلہ دلوائیں دین و دنیا کی بھلائی حاصل کریں۔