اقلیتی اقامتی اسکول سرسلہ میں تقررات : ویلفیر آفیسر

   

گمبھی راؤ پیٹ ۔4 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یم اے بھارتی میناریٹی ویلفر آفسر راجنا سرسلہ ضلع کی اطلاع کے مطابق تلنگانہ اقلیتی رہایشی اسکول و کالج گرلز 1 تنگلہ پلی سرسلہ میں پی جی ٹی حیاتیات کی مخلوعہ جائیداد کے معروضی اساس پر بھرتی کیلئے اہل و خواہشمند اُمیدواروں سے بتاریخ 06 نومبر 2025 تا 12 نومبر 2025 تک درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ امیدوار کا انتخاب ڈیمو یا انٹرویو کے ذریعہ کیا جائیگا۔ مخلوعہ جائیدادپی جی ٹی حیاتیات کیلئے ایم ایس سی معہ بی ایڈ کی تعلیمی اہلیت رکھنے والے خاتون امیدوار اہل قرار دئے گئے ہیں۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست دفتر اقلیتی بہبود ، کمرہ نمبر F26 ، پہلی منزل ، کلکٹریٹ راجنا سرسلہ میں بائیوڈاٹا و متعلقہ اسنادات کی نقل کاپی منسلک کر دفتری اوقات کار میں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید جانکاری کیلئے فون نمبر 9949910328 پر ربط کریں۔