عادل آباد ۔ اقلیتی اقامتی اسکول و کالج گرلز I بنگاری گوڑہ عادل آباد پرنسپل شریمتی پدماجا کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکول و کالج (TMRIES) میں داخلوں کا آغاز جاری ہے جس میں اقلیتی طلباء کیلئے 75% فیصد نشستیں دیگر طبقات کیلئے 25% فیصد نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مئی 2021 مقرر ہے ۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکل و جونیر کالج بنگاری گوڑۃ گرلز I عادل آباد میں جماعت پنجم اور انٹر سال اول (MPC-BPC) میں داخلوں کیلئے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔ یہاں عصری تعلیم کے ساتھ سائنس ، ٹکنالوجی اور اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ ان اقامتی اسکولس میں مفت تعلیم و رہائش کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ کارپوریٹ طرز پر تعلیم کے ساتھ مفت کتابیں ، اسکول بیاگ ، یونیفارم ، صحت بخش تغذیہ فراہم کی جارہی ہے ۔ نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیرنصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے اولیائے طلبہ سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔ داخلوں کی آخری تاریخ 20 مئی 2021 مقرر ہے ۔ داخلوں کیلئے ان فون نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ 918500215386 ، 917331170837 ۔
