اقلیتی اقامتی اسکول مٹ پلی کئی مسائل سے دوچار

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی سے نمائندگی پر تنقیح اور یکسوئی کا تیقن

مٹ پلی /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول مٹ پلی میں پانی کی قلت کھیل کے میدان کی فراہمی ڈرینج سسٹم کی مرمت جیسے مسائل کی یکسوئی کیلئے پرنسپل شیخ سبحان کی جانب سے ایم ایل اے کلوالکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے نمائندگی پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے آج اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول کی تنقیح کی ۔ اس دوران انہوں نے پانی کے مسائل کی یکسوئی اور ڈرینج سسٹم کی مرمت کیلئے متعلقہ عہدیداران و میونسپل کمشنر مٹ پلی جگدیشور گوڑ سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ روزآنہ میونسپل واٹر ٹینکر کا انتظام کیا جائے بعد ازیں ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے پرنسپل جناب شیخ سبحان کو تیقن دیا کہ بہت جلد تمام مسائل کی یکسوئی کی جائے گی اور مٹ پلی کے قریب مقام ملٹا چٹاپور اور رنگاراؤ پیٹ کے درمیان مختص کردہ 30 ایڑ اراضی پر اسکولس جنکشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقع پر طلباء میں ایم ایل اے کلوانٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں اسکول بیاگس کتب اور دیگر اشیاء تقسیم کئے گئے ۔ اس اسکول میں ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر کی پہلی آمد پر شاندار شال پوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل شیخ سبحان تعلیمی و تدریسی عملہ و غیر تدریسی عملہ محمد امین الدین ، عبدالمقیم ( وارڈن ) نعیم النساء نازیہ سلطانہ جے کرونا شری پی کے نوین کمار ، سندو رانی ایس شرادھا ، نیشل ہاکرس فیڈریشن مٹ پلی کے صدر وکیل احمد صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز ، محمد صابر حسین قادری مارو سائی ریڈی چندرا شیکھر راؤ راج محمد اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔