اقلیتی اقامتی اسکول میں سہولیات فراہمی کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

نلگنڈہ میں شجرکاری پروگرام کے موقع پر رکن اسمبلی کا خطاب
نلگنڈہ : گرین انڈیا چیلنج کے تحت آج ضلع مستقر میں شجرکاری پروگرام کیا گیا ۔ رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے بھوپال ریڈی نے کارگذار صدر ٹی آر ایس و ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے تارک راما راؤ کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی آفس میں کیک کاٹتے ہوئے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا ۔ آج ایس ایل بی سی میں بلدیہ نلگنڈہ کی جانب سے شجرکاری پروگرام کے تحت پودوں کی تقسیم کیا اور بعد ازاں ایس ایل بی سی میں واقع قدیم اقلیتی اقامتی اسکول میں شجرکاری میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ مسٹر سدی ریڈی رکن بلدیہ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر مسٹر راج کمار ، پرنسپل اسکول مسٹر وینو گوپال ، بوائز جونیئر کالج پرنسپل جناب محمد منیر الدین ، اساتذہ مسٹر محمد قدوس ، جناب عبدالماجد ، غوث پاشاہ ، معلمات محترمہ نور جہاں شاہین ، عشرت فہمین ، عطیہ کے علاوہ شنکر ، سوریا نارائن ، راملو و دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے اسکول کا معائنہ کیا اور درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے 6 ایکڑ اراضی پر کالجس کی تعمیر کروانے کا تیقن دیا اور طلبہ کی تمام سہولتیں فراہم کروانے کے اقدامات کرنے سے متعلق غور کرنے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا تیقن دیا ۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر پرنسپل اور اسٹاف کی جانب سے رکن اسمبلی کی گلپوشی کی گئی ۔