اقلیتی بہبود آفیسر کا دورہ ، توسیع و تعمیر کیلئے 6 لاکھ روپئے چیک کی حوالگی
نارائن پیٹ ۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر DMWO مسٹر جی راجن نے اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اسکول میں تعلیمی صورتحال اور اسکول کے احاطہ میں جاری تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اساتدہ سے درس و تدریس کے طریہقہ کار پر اساتذہ سے گفتگو کی ۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء سے بھی ایس ایس سی امتحانات کی تیاری اور مضمون واری تدریس نصاب کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ مسٹر گوند راجون نے اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کو صد فیصد یقینی بنانے کیلئے کڑی محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تشہیر اور اویاء طلباء کو ترغیب کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اسٹاف کو گھر گھر پہنچ کر اور ضلع مستقر کے علاوہ دیگر منڈل اور تعلقہ جات و مواضعات میں طلباء کو شریک کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کو کہا ۔ اس موقع پر پرنسپل اسکول جناب محمد فرید وارڈن اسکول جناب محمد کاظم حسین ، اسکول اساتذہ و اسٹاف موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈبلیو نے اسکول کی تعمیر و توسیع کیلئے 6 لاکھ روپئے کی رقمی منظور شدہ چیک حوالے کیا ۔