نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول میں آج جماعت دہم کے طلباء کو پرنسپل محمد فرید کے ہاتھوں امتحانی پیاڈ و دیگر اشیاء جامیٹری باکس ، قلم تقسیم کئے گئے ۔ واضح رہے کہ 23 مئی سے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ موصوف پرنسپل محمد فرید نے طلباء کو امتحانی مرکز میںامتحان لکھنے کے طریقہ کار کو بتلاتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ بلاخوف و خطر پرسکون انداز میں پرچہ سوالات کو حل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کریں۔ اس موقع پر وارڈن اسکول محمد کاظم حسین ، سیتو کمار ، محمد خواجہ ، نارائنا ، سری دیوی ، اجیت گوڑ ، کمپیوٹر آپریٹر حسن الدین ، آفس سب آڈینیٹر محمد منیر و دیگر شریک تھے ۔