اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج بھینسہ میں داخلے

   

بھینسہ ۔ بھینسہ اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپل الیاس احمد کے مطابق رواں سال کووڈ 19 کی وجہ سے حکومت کی جانب سے مسابقتی امتحانات منسوخ کردئے گئے ۔ جس کی وجہ سے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے جماعت پنجم اور جماعت ششم ہفتم اور ہشتم بالترتیب چار ، پانچ اور تین مخلوعہ نشستوں کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔ ٹمریز اعلی عہدیداروں کی جانب سے داخلوں کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ جس میں ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر نسمل جی کشن ، ڈی ایل سی مصطفی خان پرنسپل اقامتی اسکول الیاس احمد راحل کے علاوہ جی سائی ناتھ سینئیر پی جی ٹی ، ڈی مہیش اسکول کوآرڈینیٹر ، سید منہاج عبدالرفیق ڈپٹی وارڈن موجود تھے۔ مذکورہ کمیٹی کے ذریعہ داخلوں کا عمل مکمل کیا گیا ۔ منتخب طلباء کو فون کے ذریعہ اطلاع دی جارہی ہے ۔ مزید یہ کہ منتخب طلباء کی فہرست نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کی گئی ۔ واضح رہے کہ کووڈ 19 پروٹوکال کے پیش نظر اولیائے طلباء کو ایک مقام پر جمع ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔ اس صف کمیٹی کے ذریعہ داخلوں کا عمل مکمل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے رواں سال انٹرمیڈیٹ سال اول جونئیر کالج کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے اور سال اول کیلئے داخلے متحدہ ضلع عادل آباد جس میں بھینسہ ، خانہ پور ، عادل آباد اور کاغذنگر کے ٹمریز طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر نوڈل آفس عادل آباد کے تحت داخلوں کی لسٹ جاری کی گئی ۔