اقلیتی اقامتی اسکول و کالج چنور کی تنقیح

   

چنو ر ۔ضلع منچیریال کے چنو ر اقلیتی اقامتی اسکول اور کالج کا عادل آباد آر ایل سی کیپٹن محمد سلیم الدین نے آج اچانک دورہ کیا ۔ اور کچن روم کا معائنہ کیا ،رجسٹر کی تنقیح کی آن لائن کلاسوں کا جائزہ لیا ار ایل سی کیپٹن محمد سلیم الدین نے سیاست نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹر اور 10th کلاس کا ICP پروگرام خصوصی طور پر طلباء کیلئے رکھا گیا ہے جس کی میں تنقید کیا اسکول اور کالج کے طلباء نے بہترین انداز میں امتحان لکھا اور میں بچوں سے خصوصی بات چیت بھی کیا ہو بچوں یہاں کے کافی مطمئن ہے چنو ر اقامتی اسکول boys 1 اور کالج کے طلباء میں کافی تبدیلی آئی ہوئی ہے معیاری اساتذہ یہاں کے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں تعلیم کا نظم معیاری چل رہا ہے اور محمد سلیم الدین نے کہا کہ میں اولیاء طلباء سے گزارش کرتا ہوں کہ آنے والے 10 تاریخ سے سوسائٹی ٹیمرس کی جانب سے ایڈمیشن لانچ کیے جائیں گے اولیاء اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے بچوں کو داخلہ دلانے کے لئے تیار رہیں کالج و اسکول پرنسپل محمد سراج احمد بیگ ترپتی کی ستائش کرتے ہوئے ار ایل سی عادل آباد کیپٹن محمد سلیم الدین نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسکول وارڈن محمد اعجاز اور رمضانی کے علاوہ اسکول وکالج اسٹاف موجود تھا ۔