اقلیتی اقامتی اسکول کے طلباء ڈنر کے بعد بیمار

   

حیدرآباد18دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں اقلیتی اقامتی اسکول کے 35طلبا بیمار پڑگئے ۔یہ اقلیتی اقامتی اسکول ضلع کے ڈچپلی منڈل میں واقع ہے ۔ان لڑکوں نے کل شب کھانا کھانے کے بعد الٹیاں کیں اورپیٹ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طورپر بانسواڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا،بعد ازاں ان کو ڈسچارج کردیاگیا۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ویجلینس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی جس نے اس سلسلہ میں اسکول کے ذمہ داروں سے تفصیلات معلوم کیں۔ڈاکٹرس نے کہا کہ ان بچوں کی حالت مستحکم ہے ۔