اقلیتی اقامتی اسکول گرلز دھرم پور ہلز نظام آباد کو جونیئر کالج کی حیثیت سے ترقی

   


نظام آباد :شہریان ضلع نظام آباد کیلئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی جانب سے خوشخبری دی ہے کہ ضلع کے اقلیتی اقامتی اسکولوں کو تری دی گئی ہے اسی میں اقلیتی اقامتی اسکول گرلز 2 دھرم پوری ہلز نظام آباد بھی شامل ہے کہ جس میں ہائی اسکول کو جونیئر کالج کی

حیثیت سے ترقی دی گئی ہے اس کالج میں دو گروپ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

MLT

( میڈیکل لیاب ٹیکنیشن )

، MPHW

( ملٹی پرپوز ہیلت ورکر ) ان دو گروپ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ داخلہ کے خواہشمند طالبات آن لائن درخواست 24؍ جون تک داخل کرسکتے ہیں ۔ 40 طالبات کو ایک شعبہ میں داخلہ دیا جارہا ہے جس میں 30 مسلم طالبات 10 غیر مسلم طالبات ہونگی ۔ محترمہ فیبا کرسٹینا پرنسپل اقلیتی اقامتی جونیئر کالج گرلز 2 دھرم پوری نے اقلیتی طالبات سے خواہش کی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جلداز جلد آن لائن درخواست داخل کریں ۔ اور اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے درج ذیل نمبرات 7995057948 – 6300594596 پر ربط کریں۔ واضح ہو کہ کالج میں بھی قیام و طعام اور تمام سہولتیں مفت فراہم کی جائیگی ۔