اقلیتی اقامتی اسکول ہنمکنڈہ کی طالبہ آسیہ کوگنیز ورلڈ ریکارڈ ملنے پر تہنیت کی پیشکشی

   

ہنمکنڈہ 17 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کالج کے پرنسپل نیرج ریڈی نے تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول اینڈ کالج، ضلع ہنمکنڈہ کی طالبہ آسیا (بلیک بیلٹ) کو، ورلڈ کراٹے ماسٹر اسوسی ایشن کے زیراہتمام چنئی میں منعقدہ گنیز ورلڈ ریکارڈ آفیشل اٹینڈنس میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر تہنیت پیش کی۔ بعد ازاں پرنسپل نیرج ریڈی نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس جیسے کھیل لڑکیوں کیلئے اپنے دفاع کیلئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اس نے WKMA کے زیراہتمام چنئی میں تقریباً 5 گھنٹے تک منعقدہ لائیو کوشش پروگرام میں گھونسوں اور ککس میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور گنیز ریکارڈ میں جگہ بنائی۔ اسکول، کالج پرنسپل نیرنجن ریڈی، کوآرڈینیٹر چیتنیا، نجمہ، رادھیکا، سراونتی، مدھورا پی ڈی، سمیرا افضل، فردوس، جیون جیوتھی، اسکول کوآرڈینیٹر آسیہ فرون، عائشہ فاطمہ، کلاوتی PET طلباء اور عملہ اس پروگرام میں شریک تھے۔