مٹ پلی ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز اسکول مٹ پلی میں ویجلنس عہدیداران کریم نگر جناب شیخ نسیم احمد جناب محمد شوکت علی اور دیگر نے تنقیح کرتے ہوئے اسکول میں منعقدہ ایس اے امتحانات کی جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر پر پرنسپل جناب شیخ سبحان سے طلباء کے معیار تعلیم میں اضافہ کے ساتھ طلبہ کو بہتر معیاری خوراک کی فراہمی کا ذکر کیا ۔ اس دوران اسکول کو خوردنی اشیاء فراہم کرنے والے کنٹراکٹر گنگا نرسیا سے کہا گیا کہ طلبہ کو بروقت بہتر اور معیاری اشیاء فراہم کریں ۔ اس موقع پر پرنسپل شیخ سبحان کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ عبدالمقیم (وارڈن) محمد امین الدین ، حافظ محمد عبدالعزیز ، محمد آصف ، محمد سراج ، یادگیری ، محمد سلمان ، محمد شاہد ، مختار احمد ، خواجہ پاشاہ اور دیگرنے اپنا تعاون پیش کیا ۔ اس دوران پرنسپل شیخ سبحان نے کہا کہ مستقل عمارت کی فراہمی کیلئے مٹ پلی کے قریبی موضع مٹلہ چٹاپور میں 7 ایکڑ اراضی کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں جس پر ویجلینس عہدیداران اور تعلیمی عملہ نے پرنسپل شیخ سبحان سے اظہار تشکر کیا ۔