اقلیتی اقامتی بوائز اسکول و کالج کا جائزہ

   

انتظامیہ کی کارکردگی کی ستائش، پروفیسر ڈاکٹر پاماجی کا خطاب
ورنگل ۔ملک کے تعلیمی اداروں میں مختلف سطح پر عمل کئے جانے والے تحفظات ،طلباء کی حوصلہ افزائی میں اضافہ کے لئے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تحفظات کے کس حد تک مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیںکی جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے ڈاکٹر پاما جی سابق پروفیسر کاکتیہ یونیورسٹی کی قیادت میں رنگشائی پیٹ جکالودھی میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائز اسکول و کالج میں اساتذہ و ملازمین و ضلع سطح کے عہدیداروںکے ساتھ پرنسپل جی بکشاپتی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہو ا۔اس موقع پر ڈاکٹر پرماجی نے اسکول و کالج میں فراہم کئے جارہے بنیادی سہولیات ،ہاسٹل کی سہولت ،ڈائینگ ہال ،کمپیوٹر لیاب ،این سی سی شعبہ کے علاوہ روبو ٹکس لیاب کا معائنہ اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعداپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ طلباء کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں قومی و بین الاقوامی سطح پر حاصل کئے گئے ایوارڈس ،اسنادات اور کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوںنے طلباء سے کہاکہ وہ اسکول و کالج سے ملنے والی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مزید آگے بڑھنے کی کوشش کریں تاکہ اپنا مستقبل روشن ہو ۔اس موقع پر پرنسپل جی بکشاپتی ،RLCپدما ،ضلع ویجلنس آفیسر دھرما راجو ،سرور میاں ،کالج کو آرڈینیٹر عائشہ ،اسکول کو آرڈینیٹر نکھلیشور ریڈی ،وارڈن دائود ،پیارنٹ کونسلر سر ور محی الدین غازی ،کے علاوہ اسکول اور کالج کا اسٹاف موجود تھے ۔