سنگاریڈی : پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی بوائزجونیر کالج‘ سنگاریڈی محمد نذیر احمد خان کی اطلاع کے بموجب اقلیتی اقامتی بوائز جونیر کالج ‘ سنگاریڈی میں تعلیمی سال 2022-23 کے تحت انٹر میڈیٹ سال اول ‘ ایم پی اور بی پی سی گروپ میں طلباء کیلئے داخلوں کا آن لائن آغاز ہو چکا ہے ۔ لہذا طلباء و اولیائے ٹیمریز موبائیل ایپ ’ یا ‘ www.tmreis.telangana.gov.in کے علاوہ راست کالج سے بھی ربط پید ا کرتے ہوئے درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ داخلہ انٹر نس ٹسٹ کی بنیاد پر ہو گا۔ انٹر نس ٹسٹ 21 ؍مئی کو منعقد ہو گا۔جس کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں تو سیع کر تے ہوئے 20 ؍ اپریل مقر رکی گئی ہے ۔ لہذا اولیائے طلباء اور عوامی منتخبہ نمائندوں کے علاوہ مذہبی ‘ ملی ‘ سماجی نمائندوں سے اپیل کی جا تی ہیکہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ اقلیتی اقامتی بوائز جونیر کالج‘ بائی پا س روڈ سنگاریڈی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلہ دلوائیں۔مزید تفصیلات کیلئے سیل فون نمبرات 9502011126 ’ یا ‘ 9440273262 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے ۔