اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں آؤٹ سورسنگ تقررات

   

ظہیرآبا – 22 / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں کے متحدہ ضلع میدک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ڈی۔ نرسمہا کی اطلاع کے مطابق ضلع کے مختلف اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں چند مخلوعہ جائیدادیں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پْر کی جارہی ہیں۔ لڑکوں کے تعلیمی اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں : انگریزی جی ٹی -01 ،جونیئر لیکچرر نباتات-01 ، سیکورٹی گارڈ-01 ، پلمبرکم الیکٹریشن-01لڑکیوں کے ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں جونیئر لیکچرر تاریخ-01 ،فزیکل ایجوکیشن ٹیچر -01 ، اسٹاف نرس – 01 ،ہیڈ کوک( پکانے ) -02 ، سیکورٹی گارڈ-01ڈیٹا انٹری آپریٹر-01 ، پلمبرکم الیکٹریشن-01 کی مخلوعہ جائیدادیں آوٹ سورسنگ کے ذریعہ پْر کی جارہی ہیں -دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنا بائیو ڈیٹا اقلیتی اقامتی اسکول ، سنگاریڈی کاشی پور گاؤں کے آر ایل سی دفتر میں جمع کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل نمبرز پر 9849148961 ? 7673917990 پر رابطہ پیدا کرسکتے ہیں –