اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارے کریم نگر میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب

   

کریم نگر ۔ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود پی۔ مدھوسودھن نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی ہیکہ تعلیمی سال 2022 تا 2023 کے لئے ضلع کریم نگر تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی اداروں کے مدارس میں جماعت پنجم ، ششم، ہفتم و ہشتم اور انٹرمیڈیٹ کالجوں میں ایم پی سی ، بائی پی سی ، ایچ ای سی ، سی ای سی ، ایم ای سی گروپس ، ووکیشنل ( میڈیکل لیاب ٹیکنیشن ، الکٹریکل ٹیکنیشن ) کورسس کے مخلوعہ نشستوں میں داخلے کے لئے اہل طلبا سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ اہل و خواہش مند طلبا اپنی درخواست ویب سائیٹ tmreis.telangana.gov.in پر بتاریخ 11 اپریل 2022 تک داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست داخل کردہ جماعت پنجم کے طلبا کو 9مئی 2022 ، جماعت ششم ، ہفتم و ہشتم کے طلبا کو 10 مئی 2022 اور انٹرمیڈیٹ طلبا کو 21 مئی 2022 کو امتحان کا انعقاد کیا جائیگا۔ مزید جانکاری کے لئے دفتر ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود ، کریم نگر سے ربط کریں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہیکہ ٹمریز میں 75 فیصد نشستیں اقلیتوں یعنی مسلم ، عیسائی ، پارسی ، جین ، سکھ و بدھ طبقات اور 25 فیصد نشستیں دیگر طبقات کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ طلبا جن کے والدین یا سرپرست کی سالانہ آمدنی اربن علاقہ کے مستقر کی صورت میں 2 لاکھ اور دیہی علاقہ کے رہائشی کی صورت میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد نہ ہو داخلے کے لئے اہل قرار دئے گئے۔ مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 9160048786 پر ربط کریں۔ عہدیدار برائے اقلیتی بہبود کریم نگر پی۔ مدھوسودھن نے اہل طلبا سے اس موقع سے استفادہ کی خواہش کی۔